ممبئی میں سماج وادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی سے مستقیم ڈگنیٹی کی خصوصی ملاقات مالیگاؤں شہر میں تعمیراتی کاموں کے لںٔے جلد ہی منسٹروں سے ہوگی ملاقات

مالیگاؤں (این ایم این) ممبئی میں سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی صاحب سے مہاراشٹر سماج وادی پارٹی یووا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے خصوصی ملاقات کی اور بنکروں کے مساںٔل پر بات چیت کی اور حالیہ دنوں بنکر لانس میں ہونے والی پاور لوم پریشد میں بنکروں کی جانب سے بتاے گںے مسائل کو ابو عاصم اعظمی صاحب کے روبرو پیش کیا اسی کے ساتھ ساتھ شہر میں بنیادی ضروریات کے تکمیل اور شہر کے قبرستانوں اور اطراف میں تعمیراتی کاموں کے لںٔے فنڈ کی فراہمی پر زور دیا 
ابوعاصم اعظمی صاحب نے یقین دہانی کراںٔی کہ پاور لوم صنعت اور بنکروں کے مساںٔل کو حل کرنے کے لںٔے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل رںٔیس شیخ کوشش کر رہے ہیں جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے پاور لوم صنعت کی بقاء کیلئے سماج وادی پارٹی کوشاں ہے اور حکومت مہاراشٹر کے متعلقہ وزراء سے رابطے میں ہے 
آںندہ ہفتہ مالیگاؤں شہر کے قبرستانوں کے اطراف اور شہر کے بنیادی کاموں کے لںٔے فنڈ کی فراہمی کے لںٔے ماںٔناریٹی اور دیگر منسٹروں سے ممبئی منتر الیہ میں میٹنگ ہوگی اور مالیگاؤں شہر کو حکومت کی جانب سے فنڈ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی 
ابوعاصم اعظمی صاحب نے سماج وادی پارٹی کی مضبوطی کے لںٔے شان ہند نہال احمد مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ ساتھ نہالی ورکروں کے کاموں کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ مالیگاؤں شہر اور مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کی مضبوطی میں خانوادہ ساتھی نہال احمد زبردست کردار ادا کرتے ہوئے میونسپل کارپوریٹروں کی تعداد بڑھاںٔینگے اور انشاءاللہ مالیگاؤں شہر کے مستقبل کا ایم ایل اے سماج وادی پارٹی کا ہوگا ابوعاصم اعظمی صاحب نے شہریان مالیگاؤں سے اپیل کی کہ تعلیم یافتہ نوجوان قیادت شان ہند نہال احمد مستقیم ڈگنیٹی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں انشاءاللہ مالیگاؤں شہر ضرور ترقی کریگا اور شہر کے مساںٔل حل ہونگے ممبئی میں ابو عاصم اعظمی صاحب سے ملاقات کے دوران مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ہمراہ عمران عبدالباقی ، ساجد پرنس، عمران انصاری وغیرہ موجود تھے

Comments