حنیف ملی نگر ،رحمان پورہ و اطراف کے محلوں میں پانی کے لئے خواتین پریشان.... سوشل ورکر جمال ناصر کی بروقت نمائندگی

مالیگاؤں (راست) گذشتہ کئی دنوں سے کارپوریشن واٹر سپلائی محکمہ کہ آفیسران شہر بھر میں بے انتہا لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں..حنیف ملی نگر و رحمان پورہ شفاء ہاسپٹل والی گلی میں گذشتہ دس روز سے صحیح وقت پر نلوں میں پانی کی سپلائی نہیں دی جارہی تھی رات کے کسی بھی وقت کچھ وقت کے لئے پانی دیکر پریشان کیا جارہا تھا.. جس کی شکایت سوشل ورکر جمال ناصر نے گذشتہ دنوں واٹر سپلائی انجینئر کیلاش بچھاؤ صاحب کو کی تھی، پربھاگ واٹر انجینئر گوندے صاحب نے بھی رحمان پورہ عزیز کلو اسٹیڈیم کے پاس پہنچ کر اسواسن دیا تھا کہ چند دنوں میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا. لیکن آٹھ سے دس روز گزرنے کے بعد بھی حنیف ملی نگر شفاء ہاسپٹل والی گلی و رحمان پورہ کے کچھ  نلوں میں پانی کی سپلائی نہیں آرہی تھی محلہ کی خواتین ماں بہنوں نے دوبارہ سوشل ورکر جمال ناصر سے رابطہ کرکے تمام خواتین کے ساتھ ہنڈا کلسی لیکر روڈ پر جمع ہوگئے جس کے بعد جمال ناصر نے واٹر سپلائی انجینئر کیلاش بچھاؤ صاحب کو فون پر کہا کہ آٹھ روز سے یہ مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے اگر آج شام تک حنیف ملی نگر و اطراف کے نلوں میں پانی کی سپلائی نہیں دی گئی تو محلہ کی پوری خواتین کے ساتھ کارپوریشن پربھاگ میں گھس کر جو بھی واٹر سپلائی آفیسر موجود رہیگا اس کا منہ  کالا کردیا جائے گا بچھاؤ صاحب نے فون پر کہا کہ آپ لوگ اطمینان رکھیں آج ہر حال میں شام پانچ بجے تک نلوں میں پانی کی سپلائی دی جائے گی اور میں خود کل اس بارے واٹر سپلائی ذمہ داران کو لیکر میٹنگ کرکے مسئلہ حل کرونگا الحمداللہ سوشل ورکر جمال ناصر کی مسلسل کوششوں سے شام پانچ بجے ہی حنیف ملی نگر شفاء ہاسپٹل والی گلی و رحمان پورہ میں نلوں میں پانی کی سپلائی دی گئی جس پر اہلیان محلہ رحمان پورہ حنیف ملی نگر کی ماں بہنوں نے سوشل ورکر جمال ناصر گروپ و احباب کا شکریہ ادا کیا

Comments