اے ٹی ٹی دس سالوں سے لگاتار اسٹیٹ چمپئن

مالیگاؤں (راست) الحمدللہ، اللہ رب العزت کا بے پناہ احسان و کرم ہے کہ اپنی شاندار روایتوں کو برقرار رکھتے ہوئے شوٹنگ والی بال میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی انڈر 17 اور انڈر 19 دونوں ہی ٹیموں نے امسال بھی اسٹیٹ لیول پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار دسویں بار اسٹیٹ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ جلگاؤں میں ہونے والے اسٹیٹ لیول مقابلوں میں ہیڈماسٹرصاحب اور تمام پی ٹی ٹیچرس کی موجودگی میں اے ٹی ٹی کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ہی ٹائٹل اپنے نام کئے۔ شوٹنگ والی بال کی اس چمپئن شپ پر طویل عرصے سے بلاشرکت غیرے اے ٹی ٹی کی بادشاہت قائم ہے۔ یہ نہ صرف اے ٹی ٹی اور شہر مالیگاؤں بلکہ پورے ناسک ضلع کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اس شاندار کامیابی پر اے ٹی ٹی کے ہردلعزیز ہیڈماسٹر اشفاق صدیق سر ۔ تمام آفس بیئررس ۔ اسٹاف ممبرس اور صدرواراکین انجمن ترقی تعلیم کی جانب سے دونوں ہی ٹیموں کے طلبہ اور پی ٹی ٹیچرس عبدالستار سر ۔ نجیب سر ۔ شفیق سر ۔ نعیم سر اور شاہد سر کو پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی تحریری اطلاع شعبہ نشرواشاعت  اے ٹی ٹی نے بغرضِ اشاعت فراہم کی

Comments