مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے خصوصی فنڈ سے مالیگاؤں کو 3 کروڑ روپے منظور ، ایجوکیشن سینٹر کیلئےآصف شیخ کی کامیاب مساعی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) سروے نمبر 25/1 خانقاہ امدادیہ کے پاس نور باغ میں کارپوریشن کی اوپن جگہ پر مالیگاؤں شہر کا پہلا ایجوکیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔اس ضمن میں موصول تفصیلات کے مطابق سابق ایم ایل اے شیخ آصف شیخ کی جدوجہد ثمر آور ہوئی اور مہاراشٹر حکومت نے آج مالیگاؤں شہر کیلئے تقریباً 3 کروڑ روپے منظور کئے ۔نور باغ میں واقع خانقاہ امدادیہ کے پاس کارپوریشن کی اوپن جگہ پر ایجوکیشن سینٹر کیلئے وال کمپاؤنڈ، ایک عالیشان بلڈنگ تعمیر، کلاس روم، لائبریری، کمپیوٹر روم، گارڈن، ٹائلیٹ باتھ روم، آرام گاہ وغیرہ تعمیر کی جائے گی ۔اس بلڈنگ میں طلبا کے لئے تعلیم کا بہتر نظم کیا جائے گا ۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ مہاوکاس اگھاڑی سر کے وقت ہم نے سرکار سے کئی کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کا مطالبہ کیا تھا جس میں روڑ ،گارڈن، بریج وغیرہ کیساتھ سروے نمبر 25/1 خانقاہ امدادیہ کے پاس ایجوکیشن سینٹر کی تعمیر کا ذکر بھی تھا ۔لیکن اچانک سرکار کی تبدیلی سے اس کام میں تاخیر ہوئی۔اسے کام پر اسٹے ہونے سے مزید تاخیر ہوئی اور اب اس اسٹے کو ہٹاتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور وزیر اقلیتی امور عبدالستار شیخ نے مالیگاؤں کے لیے تین کروڑ روپے فنڈ منظور کئے ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ یہاں اسٹوڈنٹس کیلئے نیٹ وغیرہ کی کلاسیس بھی نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر شروع کرینگے اور اس ادارے کو شیخ رشید کے نام سے وقف کردیا جائے گا ۔آصف شیخ نے مہاراشٹر حکومت بالخصوص نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار ،وزیر اقلیتی امور عبدالستار شیخ کا شکریہ ادا کیا ہے اور آئندہ بھی مالیگاؤں کیلئے ڈیولپمینٹ فنڈ کے تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔
Comments
Post a Comment