مسلمانوں کیخلاف بولنے والے نتیش رانے کو "وائے پلس سیکورٹی" ملی

مالیگاؤں (این ایم این) : انتخابات کے پیش نظر ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کیخلاف زہر اُگلنے والے نتیش رانے پر کاروائی کرنے کی بجائے نتیش رانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے ریاستی حکومت نے "وائے پلس" درجہ کی سیکورٹی دی ہے ریاست کے مختلف علاقوں میں ہندو جن آکروش ریلی کا انعقاد کرکے بھڑکاؤ بھاشن دیکر نتیش رانے اپنی پستہ قدی کو چھپا کر سیاسی طور پر قد آوری حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کبھی و زمینی جہاد، کبھی لو جہاد جیسے بے بنیاد معاملات کو اچھال رہے ہیں کسی موقع سے مالیگاؤں کو منی پاکستان بول کر ہندو مسلم ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہیں تو مانخورد کو بنگلہ دیشیوں کا گڑھ قرار دینے کی جھوٹی کوشش کررہے ہیں اس پر بس نا کرتے ہوئے و وقف اور مسلمانوں کیخلاف مسلسل کوشاں ہیں ایسے میں حکومت انکی سرزنش کرنے کی بجائے حوصلہ افزائی کی کوشش کررہی ہے اور وائے پلس سیکورٹی کا ملنا بھی حوصلہ افزائی اور انعام قرار دیا جاسکتا ہے

وائی پلس سکیورٹی کیا ہے؟
ایکس، ایکس پلس، وائے، وائے پلس، زیڈ، زیڈ پلس کے ہندوستان میں قدآور سیاسی، سماجی، معاشی شخصیات کو دی جانیوالی سیکورٹی ہوتی ہے جس میں درجہ کی مناسبت سے پولس اہلکار، کمانڈو، آفیسر شامل ہوتے ہیں "وائے پلس" سیکورٹی میں 3 آفیسر (شفٹ وائز) 2 سے لیکر 4 ہتھیار بند کمانڈوز نیز درجن بھر پولس اہلکار شامل ہوتے ہیں

Comments