مالیگاؤں کارپوریشن تہواروں کے موقع پر شہر میں صاف صفاںٔی اور پانی کا خصوصی انتظام کرے، (سماج وادی پارٹی/ادارہ ستارہ ہند)
مالیگاؤں (نامہ نگار) شب برات کے موقع پر بڑی تعداد میں عامتہ المسلمین شہر کے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں جہاں مرحومین کی قبروں کی زیارت اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے اسکے بعد رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اسی بات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کے اراکین اور ادارہ ستارہ ہند کے ذمہ داران نے کارپوریشن سٹی انجینئر کیلاش بچھاو سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے یاد دہانی کراںٔی کہ ہر سال کی طرح اس سال 25 فروری کو شب برأت کا تہوار منایا جائے گا اس لںے کارپوریشن روشنی پانی اور صاف صفاںٔی کا خصوصی خیال رکھے اسی کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی طور پر صفاںٔی کا خیال رکھا جاۓ پورے شہر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ شہریان کسی بھی قسم کی بیماریوں کا شکار نہ ہوں سٹی انجینئر سے ملاقات کے دوران فیضان رجو ، معاذ ڈگنیٹی ، محمد اسماعیل رحمانی ، حامد علی ، شعیب انصاری ، اسماعیل پلمبر ، اوصاف انصاری ، محمد ارقم سمیت دیگر احباب شریک رہے
Comments
Post a Comment