پارلیمنٹ الیکشن کی تیاری کو لیکر کانگریس پارٹی کی میٹنگ پارلیمنٹ سیمی فائنل اور اسمبلی ہمارے لئے فائنل.... اعجاز بیگ
مالیگاؤں (عادل پٹھان) بروز پیر رات 9 بجے قدوائی روڈ کانگریس پارٹی بھون پر کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب کی جانب سے پارلیمنٹ کی تیاری کے پیش نظر ایک میٹنگ بلائی گئی جس میں کانگریس پارٹی کے جمیل کرانتی. زین العابدین پٹھان. عبدالغفار شیخ. فاروق قریشی. عمران انجینئر صاحبان نے اپنی تقریر کی اور اس میٹنگ کی نظامت عمران راشد نے انجام دی. زین العابدین پٹھان نے موجود تمام ہی عہدیداروں سے انکے عہدوں کے متعلق بات چیت کی انہیں عہدوں کی اہمیت اور اسکے آگے کے کام سے واقف کرایا. عبدالغفار شیخ نے پارلیمنٹ الیکشن کے تعلق سے اور پارٹی سرگرمیوں کو اور کاموں کو عوام تک کس طرح پہنچایا جائے مدلل بات چیت کی. عمران انجینئر نے کہا کہ کانگریس پارٹی آج بھی اتنی ہی مقبول ہے جتنی پہلے ہوا کرتی تھی جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ کہیں نا کہیں کرپٹ تھے اسی لئے ڈر کر پارٹی چھوڑ رہے ہیں. فاروق قریشی نے اپنی بات میں کہا کہ عوام اعجاز بیگ صاحب کے کاموں سے بہت خوش ہیں. پارٹی سے دن بدن شہر کی عوام منسلک ہو رہی ہے. جمیل کرانتی نے دھولیہ پارلیمنٹ حلقے میں کانگریس پارٹی کی زمین کو زرخیز بتایا اور کہا کہ پارٹی جس امیدوار کو بھی فائنل کرے گی ہم اس کیلئے محنت میں لگ جائے گے. اخیر میں کانگریس کے صدر اعجاز بیگ صاحب نے کہا کہ ہمارے کاندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے ابھی تک ہمارے سامنے پارلیمنٹ کیلئے تین امیدوار میدان میں ہے جن کے نام مہاراشٹر کانگریس پردیس کے صدر نانا پٹولے صاحب کی طرف سے مجھ تک آئے ہیں اور ان تینوں ہی امیدواروں کے احوال کچھ دنوں کے اندر مجھے نانا پٹولے صاحب کو بھیجنے ہے. پارلیمنٹ کی تیاری کیلئے ورکروں اور ذمہ داران کو ابھی سے کمر کس لینی چاہیے. ہم عوام کے بیچ اپنے ہوچکے و ہونے والے. اور جو کام چل رہے ہیں اسکو لیکر جائے گے. آپ عوام کو بتائے کہ پارلیمنٹ میں اپنا دیا جانے والا ووٹ اس ملک اور مسلمانوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک قانون سے چلے گا یا ڈکٹیٹر شپ سے. پارٹی کے تمام ذمہ داران مطمئن رہے کہ ہم شہر میں کام کر رہے ہیں اور کرتے رہے گے انہی کاموں سے ہم شہر میں کاموں کا جال بچھا رہے ہیں. کیونکہ ہمارے لئے پارلیمنٹ الیکشن سیمی فائنل اور اسمبلی فائنل ہوگا.... اخیر میں آئے ہوئے افراد کا شکریہ عادل پٹھان نے کیا اور میٹنگ کے اختتام کا اعلان کیا
Comments
Post a Comment