مالیگاؤں : (راست و نامہ نگار)نان گرانٹ اسکولوں کو سال گزشتہ 20 فیصد گرانٹ منظوری ہونے کے وقت سرکار نے ہر سال اس گرانٹ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اضافی گرانٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔اضافی گرانٹ کیلئے مہاراشٹر بھر سے اساتذہ کرام و معلمات آزاد میدان ممبئی میں دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں اور آج دھرنے کا باون دن مکمل ہورہا ہے ۔اس ضمن میں مہاراشٹر ٹیچرس اسو سی سمنوئے مہا سنگھ کی جانب سے بھرت جامنک سر نے تمام اساتذہ کرام و معلمات سے اپیل کی ہے کہ دو روز بعد 26 فروری بروز پیر سے مہاراشٹر اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے ۔اس اجلاس میں اضافی گرانٹ کیلئے حکومت فیصلہ کریں اور سالوں سے نان گرانٹ طرز پر درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے اساتذہ کے ساتھ انصاف کریں ۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کروانے کیلئے نان گرانٹ اساتذہ کرام و معلمات پرائمری، ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی جانب سے اپنی شرکت کو یقینی بنائے ۔اسطرح کی اطلاع افتخارسر، شیخ زاہد سر مالیگاؤں ہائی و ندیم ۔وسیم سر نے سمنوئے مہا سنگھ کے ذمہ دار بھرت جامنک سر کے توسط سے دی ۔انہوں نے بتایا کہ جن اساتذہ کرام و معلمات کا بارہویں بورڈ کے امتحانات میں سپر وژن ہے انہیں چھوڑ کر بقیہ اساتذہ کرام و معلمات اپنی سہولت کے مطابق زیادہ سے زیادہ تعداد میں دھرنے میں شرکت کریں ۔بھرت جامنک سر نے کہا کہ ہماری تعداد پر فیصلہ ہوگا اور یہ گھڑی گھروں میں وقت گزارنے کی نہیں بلکہ میری پگار میری ذمہ داری کے تحت آزاد میدان میں دھرنے میں شرکت کر اپنے حق کی پگار شروع کروانے کی کوشش کریں ۔
Comments
Post a Comment