مالیگاؤں (راست) کل مورخہ 18فروری بروز اتوار صبح 8 بجے سے مسابقہ دینیات کا آغاز ہوا جو صبح اور دوپہر دونوں شفٹوں میں جاری رہا دوپہر کی شفٹ میں جاری مسابقہ میں شہرِ عزیز کا معروف عصری تعلیمی ادارہ جمہور ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب احمد ایوبی محمد ایوب سرصاحب تشریف لائے ساتھ ہی ساتھ جمہور ہائی اسکول کے سپروائزر جناب قریشی اشفاق سر صاحب اور ثمر ایکیڈمی کے چیئرمن جناب اشفاق عمر سر صاحب بھی تشریف لائیں جاری مسابقات کے سننے کے ساتھ ساتھ مہمانانِ محترم نے طلباء وطالبات کا جائزہ بھی لیا اخیر میں جناب احمدایوبی محمد ایوب سر صاحب نے اپنے تاثرات پیش کیے مدرسہ ریاض الجنہ کے تعلیمی نظام کی تعریف کی اور مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی کے کاموں کی حوصلہ افزائی فرمائی بعد ازاں. جناب ایوبی سر جناب اشفاق قریشی سر جناب اشفاق عمرسر صاحبان کا مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی نے شال و گلدستہ کے ذریعے شاندار اعزاز و استقبال کیا منجانب شعبہ نشرواشاعت مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر مالیگاؤں
Comments
Post a Comment