ممبئی (نامہ نگار) مہاراشٹر بھر کی لوکل باڈیز کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے "پرشاشک راج" کا نفاذ ہے، الیکشن کب ہوگا اس کو لیکر سیاسی جماعتوں میں تجسس پایا جارہا ہے ایسے میں مہاراشٹر حکومت نے اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں کارپوریشن الیکشن کو لیکر ایک بل پیش کیا معروف اخبار "انقلاب ممبئی" میں شائع شدہ خبر کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آخری دن یکم مارچ کو حکومت کی جانب سے میونسپل کارپوریشن میں 4 وارڈوں پر مشتمل پینل سسٹم (بی ایم سی کو چھوڑ کر) نافذ کرنے کا بل دونوں ایوانوں میں پیش کیا گیا اور اسے کثرت رائے سے منظور بھی کرلیا گیا۔ حالانکہ مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر وجئے وڈیٹی وار اور بھاسکر جادھو نے جادھو نے جلد بازی میں پینل سسٹم کا بل پیش کرنے اور اسے کثرت رائے سے منظور کرنے کی شدید مخالفت کی لیکن وزیر اُدے سامنت نے یہ بل پیش کیا اور صوتی ووٹنگ میں اسے منظور بھی کروالیا گیا۔ حکومت کے اس فیصلہ سے ایک بار پھر میونسپل کارپوریشن کا الیکشن پینل سسٹم کے تحت منعقد ہوسکتا ہے اپوزیشن لیڈر وڈیٹی وار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پینل سسٹم نافذ کرنے کا بل تو لائی ہے لیکن میونسپل الیکشن کیوں نہیں کروارہی ہے۔ بی ایم سی سمیت ریاست کے متعدد میونسپل کارپوریشن کے الیکشن نہ کروانے سے عوامی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں اور کارپوریٹرس نہ ہونے سے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل افسران اپنی من مانی کر رہے ہیں۔“
Comments
Post a Comment