دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سے اس امیدوار کو ملا ٹکٹ، دیکھیں امیدواروں کی مکمل لسٹ

مالیگاؤں (نامہ نگار) کانگریس کے اہم لیڈر اور سیکولر جماعتوں کی سربراہی کررہے ایک اہم زمہ دار راہل گاندھی مہاراشٹر کے دورہ پر ہیں اور نیائے یاترا کے اختتام پر موصوف ممبئی سے پارلیمنٹ الیکشن کا باضابطہ بگل بھی بجانے والے ہیں لیکن ان کے اس قدم سے خوفزدہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے ہی مہاراشٹر سے اپنے کئی امیدواروں کے نام فائنل کردیئے ہیں انہی ناموں میں دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سے ڈاکٹر سبھاش بھامرے کا نام ایک مرتبہ پھر سے فائنل کردیا گیا ہے موصوف دو ٹرم سے رکن پارلیمنٹ ہیں اسی کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں ذیل میں مہاراشٹر کے 20 فائنل امیدواروں کے نام بھی فہرست میں دیکھے جاسکتے ہیں

Comments