مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی آج سیکریٹریٹ میٹنگ ہوئی جس کا موضوع سی اے اے جیسے کالے قانون کے خلاف احتجاج کرنا تھا گزشتہ دنوں پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ضلعی صدر راحیل حنیف کو 149 کی نوٹس دے کر احتجاج نہ کرنے کو کہا گیا تھا اس کے با وجود احتجاج طئے تھا مگر اسی دوران لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آ جانے کی وجہ سے قانونی پیچیدگیوں کے مدنظر احتجاج کیسے درج کروایا جائے اس پر غور کیا گیا اور تمام ذمہ داران کے رائے سے یہ طئے پایا کہ اس احتجاج کو فی الحال ملتوی کیا جائے۔ سی اے اے قانون ملک کے آئین کی خلاف ورذی کرتا ہے ہمارا ملک ایک سیکولر جمہوری ملک ہے یہاں کسی بھی طرح کا قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں بنایا جا سکتا۔ آئین کے آرٹیکل 14 میں قانون کے سامنے تمام شہریوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اس طرح کے قانون کو نافذ کرنا آئین کے خلاف ہے۔اس قانون کے مطابق پاکستان،بنگلادیش اور افغانستان سے مسلمانوں کے علاوہ جولوگ ہمارے ملک شہریت لینا چاہتے ہیں انہیں شہریت مل سکتی ہے آنے والے لوک سبھا الیکشن کے عین وقت پر بی جے پی نے اپنی ناکامی، بدعنوانی کو چھپانے کیلئے، ایلیکٹرول بانڈ میں ہزاروں کروڑ کی لوٹ کو چھپانے کیلئے اور ملک کی عوام کے ذہنوں کو بھٹکا نے کیلئے ایک چال چلی ہے ایس ڈی پی آئی ایسے قانون کے خلاف کھڑی ہے اور ایسا قانون نافذ ہونے کی پرزور مذمت کرتی ہے . عوام سے اپیل کی گئی ہے آئیندہ جب بھی سی اےاے کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا اس میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں. آج اس میٹنگ میں ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر راحیل حنیف, جنرل سیکریٹری ابراہیم انقلابی, عثمان عاشقؔ , سیکریٹری اظہر اسلم, باڈی ممبر، عارف عطار , عظیم شیخ کے علاوہ اسٹیٹ سیکریٹری مشتاق محاذ اور اسٹیٹ کمیٹی ممبر عبداللہ خان انجینئر موجود تھے. ایسی اطلاع ایس ڈی پی آئی کے جنرل سیکریٹری عثمان عاشقؔ نےروانہ کی ہے سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا , مالیگاؤں , ناسک
Comments
Post a Comment