جمال ناصر کی شکایت پر عزیز کلو اسٹیڈیم میں بناء پرمیشن درخت کاٹنے پر کارپوریشن کمشنر و گارڈن ڈپارٹمنٹ محکمہ نے آنند کنٹرکشن کمپنی پر جرمانہ عائد کیا
مالیگاؤں (راست) گذشتہ دنوں عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندر مشرقی اقبال روڈ پر پول سفٹ کرنے کہ نام پر کئی عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندر کہ درخت بناء پرمیشن کاٹ دیئے گئے تھے. جس کی شکایت سوشل ورکر جمال ناصر نے کارپوریشن گارڈن ڈپارٹمنٹ محکمہ و کارپوریشن کمشنر سے لیٹر دیکر کاروائی کی مانگ تھی خود کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو صاحب نے عزیز کلو اسٹیڈیم میں آکر دورہ بھی کیا تھا. آج کارپوریشن کمشنر و کارپوریشن گارڈن ڈپارٹمنٹ محکمہ کی جانب سے جمال ناصر کو لیٹر موصول ہوا ہے کہ جس میں لکھا ہے کہ آپ نے جو عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندر درخت کاٹنے کی شکایت کی تھی اس شکایت کارپوریشن کمشنر و کارپوریشن گارڈن ڈپارٹمنٹ محکمہ نے آنند کنٹرکشن نامی کمپنی پر 5000 جرمانہ اور 25 نئے درخت پنجرے کے ساتھ عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندر لگانے کا جرمانہ عائد کیا ہے... کارپوریشن گارڈن ڈپارٹمنٹ محکمہ کے ادھیکاری شرد مورے نے ایسا لیٹر جمال ناصر کو آج شام میں لاکر دیا ہے
Comments
Post a Comment