ممبئی (نیوز مالیگاؤں نیٹورک) : انڈیا الائنس میں شامل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندر پوار) نے آج مہاراشٹر سے پارلیمنٹ الیکشن کیلئے اپنے پانچ امیدواروں کے نام کی پہلی لسٹ جاری کردی ہے پارٹی نے امر کالے کو وردھا سے امیدواری دی ہے، بھاسکر بھگارے ڈندوری سے قسمت آزمائی کریں گے، شردپوار کی بیٹی سپریہ سُلے بارامتی سے میدان میں ہیں انکا مقابلہ اجیت پوار کی اہلیہ سے ہوگا،اس کیساتھ شیرول سے ڈاکٹر امول کولہے کو موقع دیا گیا ہے جبکہ نلیش لنکے احمد نگر حلقہ پارلیمان سے این سی پی کے نامزد امیدوار بنائے گئے ہیں
Comments
Post a Comment