مالیگاؤں (نیوز مالیگاؤں) : آج عشا بعد شہر کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے ملاقات کی، مفتی اسماعیل قاسمی اچانک مولانا عمرین کی خانقاہ پر پہنچے اور حجرے میں مولانا عمرین سے ملاقات کی، کیا گفتگو ہوئی یہ باتیں صیغیہ راز میں ہیں البتہ ذرائع کے مطابق مفتی اسماعیل قاسمی نے مولانا عمرین سے ان کے الیکشن لڑنے کو لیکر کچھ باتیں کی ہیں، ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ایما پر مفتی اسماعیل قاسمی نے مولانا عمرین سے ملاقات کی اور ان سے الیکشن سے متعلق گفت شنید کی لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں نظر آتی، نیوز مالیگاؤں نے مفتی اسماعیل قاسمی سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی ہاتھ نہیں آسکی
Comments
Post a Comment