مالیگاؤں (عامر ایوبی) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کی معرفت لئے گئے بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج آج ظاہر کئے گئے اس کے بعد دسویں کے طلباء اور سرپرستوں میں بھی نتائج کی تاریخ کو لیکر تجسس دیکھا گیا تاہم آج مہاراشٹر کے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے بارہویں کے نتائج کے بعد لی گئی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ممکنہ طور پر 27 مئی بروز پیر کو کیا جائے گا
یاد رہیکہ دسویں و بارہویں کے نتائج کا آفیشیلی اعلان مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کے چیئرمین یا سکریٹری کرتے ہیں امید ہیکہ جلد ہی یہ بھی ہوجائے گا
نیوز مالیگاؤں چینل اور بیسٹ کوچنگ کلاسیس دسویں جماعت کے تمام طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے
Comments
Post a Comment