مالیگاؤں/دھولیہ پارلیمنٹ الیکشن نہیں لڑپائیں گے آئی پی ایس آفیسر عبدالرحمن

مالیگاؤں (عامر ایوبی) : مالیگاؤں/دھولیہ حلقہ پارلیمنٹ سے ونچت اگھاڑی کے نامزد کردہ امیدوار عبدالرحمن آئی پی ایس کا الیکشن لڑنا ناممکن نظر آرہا ہے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سی اے اے کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دینے والے عبدالرحمن آئی پی ایس آفیسر نے ملک کے بھگوا کرن سے بچانے کیلئے کئی کتابوں کی تصنیف کی بعدازاں انہوں نے سرگرم سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور ڈاکٹر امبیڈکر کے رشتہ دار ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر کی ونچت اگھاڑی سے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سے انہی امیدواری بھی دی گئی چونکہ حکومت نے انکا استعفیٰ اب تک قبول نہیں کیا ہے وہ ہنوز ایک سرکاری ملازم ہیں اس لئے الیکشن لڑنے اور اپنے استعفیٰ کی منظوری کیلئے انہوں نے کورٹ کا سہارا لیا بامبے ہائیکورٹ میں جاری سماعت کے دوران معزز جج نے عبدالرحمن آئی پی ایس کے وکیل کے دلائل سے اختلاف کیا اور 3 مئی تک اس معاملے کی سماعت ملتوی کردی چونکہ 3 مئی کو دھولیہ پارلیمنٹ الیکشن کا فارم بھرنے کی آخری تاریخ ہے ایسے میں کورٹ کی سماعت کی تکمیل اور اسکا فیصلہ ناممکنات میں سے نظر آرہا ہے اس لئے بہت ممکن ہیکہ عبدالرحمن آئی پی ایس آفیسر مالیگاؤں دھولیہ حلقہ پارلیمنٹ سے الیکشن نہ لڑ سکیں

Comments