مالیگاؤں (عامر ایوبی) : مہاراشٹر بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کے زیر اہتمام 21 فروری سے 19 مارچ کے درمیان لئے گئے بارہویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 21 مئی 2024 بروز منگل کو دوپہر ایک بجے ظاہر ہوگا، بورڈ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رزلٹ ایک بجے بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ جسمیں mahresult.nic.in کا شمار بھی ہے اس پر دیکھا جاسکتا ہے یاد رہیکہ کل صرف بارہویں کے نتائج کا اعلان ہوگا دسویں کے طلباء کو ابھی مزید ایک سے دو ہفتہ انتظار کرنا ہوگا
Comments
Post a Comment