دسویں کا رزلٹ ظاہر، گھر بیٹھے آسانی سے اِسطرح دیکھیں اپنا رزلٹ

مالیگاؤں (عامر ایوبی) : مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کی معرفت مارچ 2024 میں لئے گئے دسویں امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ہوا اس کے مطابق امسال سب سے اچھا رزلٹ رہا ناکام ہونے والے طلباء کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہوگئی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٪95.81 فیصد طلباء پاس ہوئے بطور مثال ایسے بھی سمجھا جاسکتا ہیکہ ہر سو میں سے 95 یا 96 طلباء نے کامیابی کا اندراج کرایا جبکہ 187 طلباء نے ٪100 مارکس حاصل کئے یعنی انہیں پوری پوری مارکس حاصل ہوئی

اپنا رزلٹ گھر بیٹھے دیکھیں : ماضی میں بورڈ کے نتائج دیکھنے کیلئے سرکاری دفاتر یا ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر نمبر لگا کر رزلٹ دیکھا جاتا تھا اور اس سے صرف یہ پتہ چلتا تھا کہ آپ کا نمبر پاس لسٹ میں ہے یا نہیں لیکن گلوبلائزیشن کے اس دور میں بورڈ کے نتائج کو دیکھا انتہائی آسان ہوچکا ہے آپ گھر بیٹھے آسانی سے اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں اس کیلئے سب سے پہلے آپ کو نیچے دی گئی ویب سائٹ میں سے کسی ویب سائٹ کو اوپن کرنا ہوگا اور پھر اس میں اپنا امتحانی نمبر اور والدہ کا نام ڈال کر رزلٹ دیکھا جاسکتا ہے
mahresult.nic.in, sscresult.mkcl.org, sscresult.mahahsscboard.in,  results.digilocker.gov.in
آپکو رزلٹ دیکھنے میں کوئی دِقّت ہے تو بیسٹ کوچنگ کلاسیس کے اس نمبر 9130558578 پر اپنا ہال ٹکٹ واٹس ایپ کردیں آپ کا رزلٹ آپ کو بھیج دیا جائیگا برائے مہربانی کال نہ کریں

Comments