عبدالمالک فائرنگ معاملہ : مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے نے ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے ملاقات کی

مالیگاؤں، 28 مئی (عامر ایوبی) : مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر عبدالمالک میئر پر ہوئی فائرنگ معاملہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس رشمی شکلا سے ملاقات کی اور انہیں ایک مکتوب دیکر بتایا کہ مالیگاؤں میں امن امان کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے گزشتہ روز مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر عبدالمالک کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا اس حملے کے پیچھے کون ہے؟ اس کو بے نقاب کیا جائے ڈائریکٹر جنرل آف پولس رشمی شکلا نے ڈاکٹر فاروق شاہ کی باتیں سننے کے بعد مثبت سمت میں کاروائی کی یقین دہانی کرائی 

دوسری جانب کانگریس کے ریاستی کارگزار صدر عارف نسیم خان (سابق وزیر داخلہ برائے مملکت) نے مالیگاؤں کے کانگریس صدر اعجاز بیگ کی ایما پر عبدالمالک میئر کے بھائی ڈاکٹر خالد پرویز سے بذریعہ موبائل گفتگو کی اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اسی کیساتھ موصوف نے اعلیٰ حکام سے مل کر اس معاملہ میں نمائندگی کرنے کا تقین دیا

Comments