شیخ رشید صاحب کی سخاوت کا فیضِ عام اب بھی جاری

مالیگاؤں (عامر ایوبی) : "تمہاری نیکیاں زندہ تمہاری خوبیاں باقی" کہتے ہیں کہ انسان اس دنیا سے چلا جاتا ہے لیکن اس کے کئے نیک کام اور ایسی اولاد جو اپنے والدین کیلئے نیک کام کرے وہ صدقہ جاریہ کے زمرہ میں باقی رہ جاتی ہے اسی کے مصداق شہر کے ایک سخی سیاستدان شیخ رشید جنہیں مرحوم لکھتے ہوئے بھی کلیجہ منہ کو آتا ہے ان کے فرزند شیخ آصف اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں گزشتہ سے پیوستہ روز شہر کہ انتہائی مفلوک الحال بستی بسم اللّہ چوک جو کہ نوکرن سائزنگ، رمضانپورہ سے متصل واقع ہے یہاں آتشزدگی کا بھیانک واقعہ پیش آیا دو مکانات مکمّل جل کر خاکستر ہوگئے تھے جس کے مکین بدن کے کپڑوں پر اپنی جان بچا کر گھر سے نکلے تھے ان کا سب کچھ تباہ ہوگیا ایسے میں شیخ آصف گزشتہ شب اچانک ان کے یہاں پہنچے اور ان لوگوں سے ملاقات کرکے ان کو تسلی دی اسی کیساتھ نقد رقومات سے دونوں خانوادہ کی مدد کی اور ساتھ ہی ساتھ مزید امداد کا تقین بھی دیا تاکہ گھر کی تعمیر ہوسکے یہاں آصف شیخ کیساتھ سابق معاون کارپوریٹر عبدالجبار ممبر، فاروق کالیا، نیاز علی سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود رہے یاد رہیکہ آصف شیخ اپنے والد شیخ رشید کے نام سے ایک چیریٹیبل ٹرسٹ بنا چکے ہیں جس کے زریعے مختلف رفاعی کام انجام دیئے جائیں گے اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی پارلیمنٹ الیکشن میں دکھائی دی مرحوم کے نام سے ووٹروں کیلئے مفت رکشا سروس جاری کی گئی تھی یقینی طور پر یہ سب کام نیکی کا ہے سیاست سے پرے کسی کے اچھے کام کو اجاگر کرنا تاکہ دوسروں کو بھی حوصلہ ملے یہ "نیوز مالیگاؤں" کا خاصّہ رہا ہے

Comments