عبدالرحمن آئی پی ایس کا فارم نامنظور

مالیگاؤں (عامر ایوبی) : دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے امیدواروں کے فارم بھرنے کا مرحلہ مکمل ہوا جبکہ آج امیدواروں کے فارم کی چھان بین کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا اس میں 22 افراد کے نام درست پائے گئے جبکہ 8 امیدواری فارم مسترد ہوگئے، جس میں اہم نام ونچت اگھاڑی کے امیدوار عبدالرحمن آئی پی ایس آفیسر کا ہے موصوف نے فارم مسترد ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میری امیدواری فارم میں کوئی خامی نہیں تھی اور میرے پاس منفعت بخش عہدہ بھی نہیں ہے ناہی میں تنخواہ لے رہا ہوں بطور آفیسر میرا استعفیٰ منظوری کے مراحل میں ہے ایسے میں کورٹ کے فیصلے کا انتظار نہ کرتے ہوئے میرا فارم مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے میرے وکلا اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس معاملہ کو کورٹ میں چینلج کیا جائیگا"

Comments