مالیگاؤں (عامر ایوبی) : مہاراشٹر بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کے زیر اہتمام 21 فروری سے 19 مارچ کے درمیان لئے گئے بارہویں کے امتحانات کے نتائج کو لیکر آن سوشل میڈیا پر یہ خبریں آرہی ہیں کہ آج مورخہ 10 مئی بروز جمعہ کو 1 بجے رزلٹ ظاہر ہوگا لیکن مہاراشٹر میں اردو کا سب سے زیادہ مقبول نیوز بلاگ "نیوز مالیگاؤں" نے اپنے طور پر اس کی تصدیق کی کوشش کی تاہم ہندوستان ٹائمز جسے مستند ہونے کا شرف حاصل ہے اس نے مہاراشٹر بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کے چیئرمین شرد گوساوی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے
جس کے مطابق بورڈ کے چیئرمین شرد گوساوی نے آج دسویں یا بارہویں کا آن لائن رزلٹ ظاہر ہوگا اس بات سے انکار کیا ہے، لہذا طلباء پریشان نہ ہوں آپ کا رزلٹ آج نہیں ظاہر ہوگا جب بھی رزلٹ لگنے والا رہیگا نیوز مالیگاؤں آپ کو اس بات کی اطلاع آپ تک پہنچا دیگا لہذا طلباء، اساتذہ اور اسکول مینجمنٹ کے ذمہ داران اطمینان رکھیں آج رزلٹ نہیں ظاہر ہوگا
البتہ "نیوز مالیگاؤں" نے بھی بورڈ سے رابطہ قائم کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس کے مطابق بورڈ کا پیپر چیک ہوچکا ہے، انٹرنل مارکس آن لائن طرز پر اسکولوں (جونیئر کالجوں) سے بھیجی جاچکی ہے رزلٹ کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے بس چند یوم میں رزلٹ ظاہر ہوگا دوسری اطلاع
کے بموجب مہاراشٹر بورڈ کی رزلٹ ویب سائٹ کے مطابق ابھی رزلٹ نہیں ظاہر ہوا ہے طلباء ویب سائٹ دیکھتے رہیں
ایسے طلباء و سرپرست جو رزلٹ ظاہر ہونے کے بعد اپنا دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنا ہال ٹکٹ یا سیٹ نمبر ساتھ میں والدہ کا نام بیسٹ کوچنگ کلاسیس، مالیگاؤں کے اس نمبر 9130558578 پر بھیج سکتے ہیں انکا رزلٹ ظاہر ہوتے ہی انہیں رزلٹ سوشل میڈیا (واٹس ایپ/ انسٹاگرام) پر ارسال کردیا جائیگا
Comments
Post a Comment