مجلسِ اِتّحادُ المُسلمِین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی عبدالمالک میئر معاملہ میں ڈاکٹر خالد سے گفتگو، وزیراعلیٰ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے جلد کاروائی کی مانگ

مالیگاؤں (عامر ایوبی) : مجلسِ اِتّحادُ المُسلمِین کے ضلعی صدر عبدالمالک میئر (ایکس) پر ہوئی فائرنگ معاملہ میں مجلسِ اِتّحادُ المُسلمِین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے ڈاکٹر خالد پرویز سے بذریعہ موبائل رابطہ قائم کیا اور ان سے پورے معاملے کی تفصیلات حاصل کی، اسدالدین اویسی نے معروف سوشل میڈیا ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر اپنے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجلسِ اِتّحادُ المُسلمِین مالیگاؤں کے صدر اور سابق میئر عبدالمالک پر تین مرتبہ گولیاں چلائی گئی میں نے ان کے بھائی ڈاکٹر خالد سے فون پر گفتگو کی، ہم سب (مجلس کے ذمہ داران) عبدالمالک فیمیلی کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس فوری طور پر ایکشن لیں، یہ منصوبہ بند سازش ہے حملہ آوروں کو جتنی جلد ممکن ہو گرفتار کیا جانا چاہیے"
اسدالدین اویسی کے اس ٹوئیٹ کو چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگوں نے دیکھا، اویسی کے اس ٹوئیٹ پر شدید ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر وینا جین نے ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ "مہاراشٹر میں لاء اینڈ آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، صدر راج نافذ کیا جائے"

Comments