اسکول کھُلنے کے پہلے ہی دن طلباء کو درسی کتابیں تقسیم ہوگی : (ADEI پٹیل سر)

مالیگاؤں (نامہ نگار) : تعلیمی سال 2024/25 کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے اور تمام تعلقہ کے مقامی پنچایت سمیتی اورSSA کی معرفت جاری تعلیمی سال کے شروع میں ہی نئے داخل طلباء کو درسی کتابیں تقسیم کی جاہیں گی۔ اس تعلق سے مالیگاؤں پنچایت سمیتی اور SSA کی جانب سے مالیگاؤں تعلقہ میں جاری تمام سرکاری اور پرائیویٹ گرانٹیڈ اسکولوں (اردو میڈیم) کی تمام پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کتابیں ہیڈماسٹر اور اسکول کے ذمہ داران کو سونپ دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں مقامی پنچایت سمیتی کے ADEI نظیر پٹیل سر نے نمائندہ دستگیر احمد ایم اے کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے حاصل شدہ اردو اور مراٹھی میڈیم کی کتابیں 31مئی اور 3 جون کے درمیان تعلقہ کی اردو اور مراٹھی میڈیم اسکولوں کو سونپ دی گئی ہیں وہیں پٹیل سر نے یہ بھی بتایا کہ جاری تعلیمی سال میں طلباء کو پہلے ہی دن کتابیں، تقسیم کردی جائیں گی تاکہ طلباء میں تعلیم کا شوق مذید بڑھ سکے۔ اورسال 2024/25 کی شاندار شروعات ہوسکے۔ اسی طرح پٹیل سر نے یہ بھی بتایا کہ مالیگاؤں پنچایت سمیتی کے گٹ شکشن ادھیکاری شری T. K گونگڑے صاحب کی نگرانی اور ہدایت پر کامیابی سے  کتابیں تقسیم کی گئی ہے۔ اور کسی طرح کی کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔اسی طرح وقفہ وقفہ سے حکومت کی جانب سے طلباء کو مذید تعلیمی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ اس موقع پر پنچایت سمیتی کی صبیحہ میڈم، SSA کےشری بھانڈ سر، چیتن سر وغیرہ نے کتابوں کو جماعت وائز ترتیب لگائی جس سے کتابوں کی تقسیم آسانی سے انجام پزیر ہوئی۔ اسی طرح دیگر تمام ملازمین موجود تھے۔

Comments