مالیگاؤں (انصاری عارف عمّار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موسم باراں کی آمد سے قبل حفظ ماتقدم کے تحت گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والے 33kv دہیوڑ سب اسٹیشن کی درستگی 8 جون 2024 بروز سنیچر کو کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا 8 جون بروز سنیچر کو گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی مسدود رہیگی اس بناء پر 8 جون کو مالیگاؤں کے جن علاقوں میں پانی فراہمی ہونے والی ہے وہ اس دن نہ ہوتے ہوئے ایک دن کے بعد 9 جون بروز اتوار کو ہوگی جبکہ 9 جون بروز اتوار کو جن علاقوں میں نلوں سے پانی ملنا طئے ہے انہیں اس دن کی بجائے ایک دن کے بعد یعنی 10 جون بروز پیر کو پانی دیا جائیگا لہذا پانی کا استعمال سنبھال کر کریں اور کارپوریشن سے تعاون کریں اس طرح کی اپیل مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے بذریعہ پریس نوٹ کی ہے
Comments
Post a Comment