دھولیہ حلقہ لوک سبھا میں جب الیکشنی سرگرمی شروع ہوئی تو کانگریس پارٹی میں اس حلقہ سے بھاجپ کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ بھی نہیں دیکھائی دے رہاتھا زبردستی ناسک سے شوبھا بچھاؤ کو دھولیہ لوک سبھا کا امیدوار کانگریس نے نامزد کیا اور اس خاتون نے اپنی سرگرمی کا آغاز کیا جس طرح ہندوستان کی عوام بیروزگاری اور منگائی اور ہٹلر شاہی سے پریشان تھی مالیگاؤں کی عوام بھی اس سے بری نہیں تھے مالیگاؤں کی عوام این آر سی اور مودی سرکار کے دوسرے کالے قانون سے بھی پریشان تھے ان سب مسائل کی بنا پر عوام نے بی ایل اوز کی مدد کرتے ہوئے اپنی سیلپ حاصل کی اور ایک جذبہ کے تحت پولنگ بوتھ تک دھوپ کی تیزی برداشت کرتے ہوئے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا اورتمامی مسلک کی ملی تنظمیوں نے عوام کی ہر طرح سے مدد کی اور عوام کو ووٹ دینے کا جذبہ ابھرا افسوس اس بات کا ہے شہر کی سیاسی جماعتوں پر یہ اپنے طور سے امیدوار کو برابر پریشان کیا جب تک امیدوار نے بسی نہیں دی کسی بھی پارٹی نے اپنی سیاسی سرگرمی شروع نہیں کی شوبھا بچھاؤ کی جیت عوام کی وجہ سے اور عوام کے ذریعے ہوئی ہے کسی سیاسی پارٹی کا کوئی کمال نہیں ہے میں مالیگاؤں شہر کی غیور عوام کو اس جیت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں
المرسلہ (محمداسماعیل ہاکر، عبداللہ نگر)
9145657446
Comments
Post a Comment