مالیگاؤں (انصاری عارف عمّار) : مہاراشٹر میں بی جے پی اور اس کے ہمنوا اتحاد نے حالیہ پارلیمانی چناؤ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ایسے میں پارٹی کی سیٹیں کم ہونے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرکے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں موصوف نے آج کہا کہ "میں اپنی پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹر اور حکومت کی دیگر وزارت اور ذمہ داریوں سے چھُٹّی دیں تاکہ میں پارٹی کی بہتری و ترقی کیلئے کام کرسکوں" شیوسینا اور راشٹروادی کانگریس پارٹی میں پھوٹ ڈال کر حکومت کرنے کا منصوبہ بنانے والے فڑنویس کے ڈرامائی انداز میں استعفیٰ کی بات اس وقت سامنے آرہی ہے جب کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لئے گنے چنے چند ماہ باقی رہ گئے ہیں
Comments
Post a Comment