مہاراشٹر میں ایک اور نیا سیاسی گیم : شیوسینا (شندے) کے آدھے سے زیادہ اراکانِ پارلیمنٹ انڈیا اِتّحاد کے رابطے میں
ممبئی (انصاری عارف عمّار) : "جیسا کروگے ویسا بھروگے" کے مصداق شیوسینا سے بغاوت کرکے الگ ہونیوالے ایکناتھ شندے کیساتھ بھی مکافات عمل کے تحت وہی ہوسکتا ہے جو انہوں نے کیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حالیہ پارلیمانی الیکشن میں مہاراشٹر سے شیوسینا شندے گروپ کو 7 سیٹوں پر کامیابی ملی اور اس میں سے آدھے سے زائد یعنی 5 ارکان پارلیمنٹ انڈیا اتحاد کے اہم اتحادی شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رابطے میں ہیں اس طرح مہاراشٹر میں ایک نیا سیاسی گیم ہوسکتا ہے
یاد رہیکہ آنیوالے چند روز میں ملک کو نئی حکومت ملنے والی ہے اسکو لیکر جہاں زعفرانی طاقتیں مودی کو ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بنانے کیلئے پرعزم ہیں وہیں انڈیا اتحاد بھی حکومت سازی کا کوئی موقع ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہتی ایسے میں حکومت سازی کیلئے ایک ایک ارکان پارلیمنٹ کی ووٹوں کی اہمیت ہے ایسے میں شیوسینا (شندے) کیساتھ "کھیلا ہوبے" ہونیکا امکان بڑی اہمیت کا حامل ہے
Comments
Post a Comment