ممبئی (انصاری عارف عمّار) : لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ایک مرتبہ پھر سے مہاراشٹر میں سیاسی اُتھل پتھل نظر آرہی ہے، حالیہ پارلیمانی الیکشن میں این سی پی (اجیت پوار) کی ناقص کارکردگی سے پریشان پارٹی ایم ایل ایز کو اپنا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے ایسے میں این سی پی (اجیت پوار) کے دس سے پندرہ ایم ایل ایز دوبارہ این سی پی (شردپوار) میں واپسی کیلئے پرتول رہے ہیں این سی پی (شردپوار) کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اس بات کی تصدیق کی موصوف نے کسی پارٹی کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "کئی سیاسی اشخاص ان سے رابطہ میں ہیں جوکہ جلد ہی این سی پی (شردپوار) جوائن کرلیں گے"
ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کی عوام نے بغاوت کرنے اور کروانے والے دونوں سے دوری بنالی ہے یہی وجہ ہیکہ بی جے پی، شیوسینا (شندے)، این سی پی (اجیت پوار) نے مہاراشٹر میں خاص کارکردگی نہیں کرسکی بی جے پی کے اہم لیڈر و نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پارٹی اعلیٰ کمان سے اپنے استعفیٰ کی پیشکش کردی ہے این سی پی کے چیف اجیت پوار اپنی خود کی بیوی کو کامیاب نہیں کراسکے، شندے سینا نے گرتے پڑتے سات سیٹیں نکال لی اب جبکہ چند ماہ میں مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات ہیں باغی لیڈران کو اپنے مستقبل کی فکر ستانے لگی، ایسے میں بہت سارے باغی ایم ایل ایز گھر واپسی کی راہ اختیار کرسکتے ہیں جیسے جیسے الیکشنی ایام قریب آئیں گے مہاراشٹر کی سیاست میں مزید دھماکے ہونگے ممکنہ طور پر اگر پندرہ سے زائد ایم ایل ایز حکومت سے نکل کر واپسی کرتے ہیں تو حکومت کو خطرہ لاحق ہوجائے گا
ایک اور ذرائع کے مطابق شردپوار جوکہ منجھے ہوئے سیاسی لیڈر ہیں انکا مشن پورا ہوچکا ہے ان سے بغاوت کرکے جانے والے ایک ایک ایم ایل ایز آہستہ آہستہ اپنے پرانے گھر کی طرف لوٹ جائیں گے یاد رہیکہ کل ہی ایک خبر اے بی پی نیوز چینل کے ذرائع سے عام ہوئی تھی کہ شندے سینا کے چار سے پانچ نو منتخب ارکان پارلیمنٹ ادھو سینا سے رابطہ میں ہیں اس خبر سے ہلچل تھی ہی آج ایم ایل ایز کی گھر واپسی کی خبر سے بھی سیاسی گلیاروں میں ہلچل دیکھنے کو ملی نیوز مالیگاؤں کا یہ تجربہ رہا ہیکہ اکثر ایسی خبریں اڑا دی جاتیں ہیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
Comments
Post a Comment