مفتی اسماعیل کے قریبی ساتھی شفیق اینٹی کرپشن کانگریس میں شامل!

مالیگاؤں، 30 جولائی (عامر ایوبی) : جیسے جیسے اسمبلی الیکشن قریب آرہا ہے شہر کی سیاست میں بدلاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے یکے بعد دیگرے کچھ قریبی ساتھی موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کا ساتھ چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اطہر اشرفی کے سماجوادی میں شامل ہونے کے بعد اب ایک اور ساتھی شفیق اینٹی کرپشن نے بھی مفتی موصوف کا ساتھ چھودیا وہ کانگریس میں شامل ہونے جارہے ہیں 

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج کانگریس کے مقامی صدر اعجاز بیگ کے ہمراہ شفیق اینٹی کرپشن اپنے کئی ساتھیوں کو لیکر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کے پاس ممبئی کانگریس صدر دفتر پہنچ چکے ہیں اور شفیق اینٹی کرپشن کے ہمراہ انکے کئی احباب بھی کانگریس میں شامل ہونے جارہے ہیں اس ضمن میں نمائندہ نے شفیق اینٹی کرپشن سے بذریعہ موبائل رابطہ کیا تو انہوں نے کانگریس میں شمولیت سے انکار نہیں کیا البتہ اتنا ضرور کہا کے "وہ کانگریس کی موجودہ قیادت سے مطمئن ہیں اور اس پارٹی میں اپنی کچھ شرائط کیساتھ شامل ہونگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شہری سطح پر ہونے والی سیاست ان کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی وہ ریاستی سطح پر کانگریس کے شعبہ اقلیت میں کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ مہاراشٹر میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا تعلیمی، سیاسی، سماجی اور معاشی میعار بلند ہوسکے"

Comments