مفتی اسماعیل کے بعد مولانا عمرین کی بھی بالا صاحب تھورات سے ملاقات!....کانگریس سے امیدواری کو لیکر چرچہ؟
مالیگاؤں، 22 اگست (نمائندہ) : عمرہ کی ادائیگی پر جانے سے قبل مفتی اسماعیل قاسمی کی کانگریس لیڈر بالا صاحب تھورات سے ملاقات کی بحث سیاسی گلیاروں میں ابھی جاری ہی ہے اسی درمیان نیوز مالیگاؤں کو ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے بھی کانگریس لیڈر بالا صاحب تھورات سے ملاقات کی اس ملاقات کے بعد یہ بات سچائی میں بدلتے ہوئے نظر آرہی ہیکہ موصوف بھی الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں ان کی الیکشن لڑنے کی بات کو لیکر "ہاں ہاں نا نا" کے درمیان کانگریس لیڈر سے ملاقات کافی کچھ کہہ رہی ہے یہی نہیں موصوف کی تازہ ترین پریس کانفرنس جسمیں انہوں نے سیاسی ورکروں کے ذریعہ علماء کو ہدفِ تنقید بنائے جانے کی مخالفت کی تھی سیاسی ماہرین اس بات کی یہ تعبیر نکال رہے ہیں کہ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی جلد ہی ایکٹیو سیاست کا حصہ بن جائیں گے
ایسے میں کانگریس سے امیدواری کیلئے دوسرے لوگوں کے نام موضوع بحث ہونے سے مقامی صدر اعجاز بیگ کافی حد تک ناراض دکھائی دے رہے ہیں کسی بھی حالت میں اعجاز بیگ اپنے الیکشن لڑنے کے حق سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے ہیں کانگریس لیڈران سے پے درپے ملاقات یہ ثابت کررہی ہیکہ اعجاز بیگ ہر حال میں کانگریس سے امیدواری کیلئے کوشاں ہیں
ان ہی خبروں کے درمیان ایک اور چونکا دینے والی بات سامنے آرہی وہ یہ کہ زائد از ایک ہفتہ چلنے والے الیکشنی سروے میں کانگریس سے امیدواری کیلئے کئی لوگوں نے آصف شیخ کا نام پیش کیا ہے اس طرح سے ایک مرتبہ پھر سے کانگریس سے امیدواری کیلئے آصف شیخ کا نام سامنے آرہا ہے جو بھی ہو مذکورہ بالا تمام تر باتیں ذرائع سے موصولہ ہیں جن کی تصدیق یا تردید نیوز مالیگاؤں نہیں کرتا لیکن اتنا سچ ضرور ہیکہ آصف شیخ، مفتی اسماعیل، مولانا عمرین اعجاز بیگ کی کانگریس سے امیدواری میں دلچسپی یہ بتا رہی ہیکہ کانگریس ایک بار پھر مالیگاؤں میں مضبوط پوزیشن میں واپسی کرسکتی ہے
دوسری جانب ملی اطلاع کے مطابق کانگریس پارٹی جلد ہی عارف نسیم خان کو بڑی زمہ داری سونپ سکتی ہے جسمیں کانگریس سے امیدواری کرنے کے خواہشمند اقلیتی طبقہ کے مناسب امیدواروں کا انتخاب بھی شامل ہوگا ایسے میں مالیگاؤں سے کچھ لوگ عارف نسیم خان سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ مالیگاؤں سینٹرل سے ان کے نام کو قطعیت دی جاسکے
Comments
Post a Comment