مالیگاؤں (پریس ریلیز) : پنچاون کے وجئے نگر کی ایک راشن دکان کے صارفین کی مسلسل شکایت پر صدر کانگریس اعجاز بیگ صاحب آج دوپہر میں راشن دکان پر پہنچے اور پایا کہ راشن صارفین کی شکایت صد فیصد درست ہے کہ انکو فی نفر راشن کم دیا جا رہا ہے اور ناپ تول میں بھی کمی کی شکایت ملی یاد رہے کہ اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر یہ راشن دکاندار اپنے گاہکوں کے ساتھ بدکلامی کرتا ہے. بیگ صاحب نے موقع پر راشن مالک کو سمجھایا اور عوام کے تعاون کرنے کو کہا بصورت دیگر شخت کاروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا اس موقع پر علاقے کی عوام نے اطمینان کا اظہار کیا اور وقت پر آنے کیلئے اعجاز بیگ صاحب کا شکریہ ادا کیا ایسی اطلاع عبدالغفار شیخ نے دی
Comments
Post a Comment