اجیت پوار کا "ماسٹر اسٹروک" مہایوتی سے چھوڑ کر آزادانہ الیکشن لڑنے کا کرسکتے ہیں اعلان، مسلم انتخابی حلقوں پر گہری نظر
سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی، شندے شیوسینا اور این سی پی اجیت پوار (مہایوتی) میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے، کئی باتوں کو لیکر اجیت پوار مہایوتی سے سخت ناراض ہیں، اور ان کی ناراضگی گزشتہ سے پیوستہ روز ہوئی موجودہ حکومت کی آخری کابینی میٹنگ میں صاف طور پر نظر آئی کابینی میٹنگ سے اجیت پوار چلے گئے لیکن انہیں منانے کی بجائے ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس نے میٹنگ کو اپنے طور پر چلا لیا ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں اجیت پوار بڑا ماسٹر اسٹروک کھیل سکتے ہیں اور وہ مہایوتی کو چھوڑ کر آزادانہ طور پر الیکشن لڑسکتے ہیں موصوف کی نظر مسلم حلقہ انتخاب پر ہے ریاست بھر کے مسلم اکثریتی علاقوں سے وہ مضبوط مسلم امیدوار میدان میں اتار سکتے ہیں دوسری جانب مہاوکاس اگھاڑی بھی مہایوتی کو کمزور کرنے کیلئے اجیت پوار کو اپنے ساتھ ملا سکتی ہے سیاست میں کب کیا ہوجائے کچھ کہا نہیں جاسکتا کیونکہ سیاست میں کوئی کسی کا تاحیات دوست اور تا حیات دشمن نہیں ہوتا
.jpeg)
Comments
Post a Comment