آج مہاراشٹر و جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کا اعلان


 مالیگاؤں (عامر ایوبی) : جس دن کا انتظار تھا وہ بھی آگیا کی مصداق آج الیکشن کمیشن آف انڈیا مہاراشٹر و جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے والا ہے، الیکشن کمیشن کی آفیشیل پریس ریلیز کے مطابق آج (15 اکتوبر 2024) ساڑھے تین بجے پلینری ہال، وگیان بھون، نئی دہلی میں ساڑھے بجے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں مہاراشٹر و جھارکھنڈ کے اسمبلی چناؤ کے ٹائم ٹیبل کا اعلان ہوگا، اس سلسلہ میں باقاعدہ الیکشن کمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر انوج چندک کی دستخط سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

Comments