مہاراشٹر میں جماعت اور اجتماع پر پابندی لگائی جائے، کابینی وزیر نتیش رانے نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو لکھا خط

مالیگاؤں، 5 فروری (نیوز مالیگاؤں) : مہاراشٹر میں تبلیغی جماعت کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کو لیکر مہاراشٹر کے کابینی وزیر نتیش رانے نے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو ایک خط لکھا ہے
معروف نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرنے ہوئے رانے نے کہا کہ " اجتماع جماعت نام کی تنظیم ہے اسکو دہشت گرد تنظیم بولا جائے یا وہ کچھ الگ جماعت ہے اس کے کھار گھر میں ہوئے اجتماع میں بھڑکاؤ تقریر کے بعد ہندو نوجوانوں کو ٹارگیٹ کیا گیا اور ایک ہندو نوجوان کی موت واقع ہوگئی اس ضمن میں نے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہیکہ جماعت اور اجتماع پر پابندی لگائی جائے اور مہاراشٹر میں انکا کوئی پروگرام نہیں ہونے دیا جائے اسی کیساتھ کھارگھر میں جو ہوا ہے اسکی تحقیقات ہونی چاہیے ایسی مانگ میں نے کی ہے"
یاد رہیکہ نتیش رانے اسمبلی الیکشن سے کچھ پہلے سے مہاراشٹر میں مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، ریاست بھر میں ہندو آکروش ریلیاں نکال کر مہاراشٹر میں بی جے پی کی راہ ہموار کی، بطور انعام انہیں وزارت دی گئی، مذہبی بھید بھاؤ نا کرنے کا وزارتی عہد لینے کے باوجود نتیش رانے مہاراشٹر میں پھر مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں گزشتہ ہفتہ انہوں نے دسویں، بارہویں کے امتحان میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اب وہ جماعت اور اجتماع کو لیکر متنازعہ بیان دے رہے ہیں، جس طرح مذہبی جذبات کو بھڑکا کر اسمبلی الیکشن لڑا گیا اسی طرح کارپوریشن الیکشن کے پیش نظر مسلم دشمنی پر مشتمل بیانات نتیش رانے اور کریٹ سومیا کی طرف سے داغے جارہے ہیں
ایسے میں مہاراشٹر کے مسلم ایم ایل ایز، مختلف تنظیموں کو نہ صرف اعتراضات جتانا چاہیے بلکہ قانونی راستہ بھی اختیار کرنا چاہیے

Comments