لاڈلی بہن اسکیم سے جڑی تین اہم خبریں

مالیگاؤں، 6 فروری (نیوز مالیگاؤں) : مکھیہ منتری ماجھی لاڈکی بہن یوجنا جسے لاڈلی بہن اسکیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس سے منسلک تین خبریں آج ادارہ نیوز مالیگاؤں کو موصول ہوئیں جنہیں نیوز مالیگاؤں اپنی پیاری بہنوں کیلئے پیش کررہا ہے

مالیگاؤں کی خبروں کیلئے نیوز مالیگاؤں واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/DbpsxVELfuM2hFceff8PjP

(1) فروری کا پیسہ کب ملیگا؟ : اس کو لیکر کافی کچھ باتیں اور فرضی تواریخ گشت کررہی ہیں نیوز مالیگاؤں کو ملی اطلاع کے مطابق بیس فروری سے پچیس فروری کے درمیان ماہِ فروری کا پندرہ سو روپیہ لاڈلی بہنوں کے کھاتے میں منتقل کردیا جائیگا، فی الوقت کوئی بھی آفیشیل اعلان سامنے نہیں آیا ہے جیسے ہی کوئی آفیشیل اطلاع ہمیں ملتی ہے نیوز مالیگاؤں اسے اپنے قارئین تک پہنچا دیگا
(2) ناشک ضلع کی 31 خواتین نے اسکیم بند کرنے کی عرضی دی : معروف نیوز چینل زی 24 تاس کے مطابق مہاراشٹر کے ناشک ضلع کی 31 ایسی خواتین جنہیں لاڈلی بہن اسکیم کا فائدہ مل رہا تھا انہوں نے اپنے لئے اسکیم ختم کرنے کی عرضی دی ہے بتایا جاتا ہیکہ کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو کسی سرکاری نوکری پر ہوتے ہوئے اس اسکیم کا فائدہ لیا یا پھر انہوں نے غلط طریقے سے اس اسکیم کی رقومات حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر انکی انکوائری نہ ہو اس خدشے کے پیش نظر از خود ناشک ضلع کی 31 خواتین نے خود کا فارم ریجیکٹ کر، اس اسکیم کو خود کیلئے بند کردینے کی عرضی دی ہے
(3) لاڈلی بہن اسکیم کیوجہ سے دوسری اسکیمیں ہونگی بند؟ : لاڈلی بہن اسکیم پر حکومتِ مہاراشٹر کی ایک خطیر رقم خرچ ہورہی ہے اس سے حکومتی خزانہ متاثر ہوا ہے ایسے میں بتایا جارہا ہیکہ حکومت پہلے کی کچھ اسکیموں کو بند کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے ذرائع کے مطابق شیو بھوجن اسکیم جسمیں غریبوں اور مسافرین کو صرف دس روپیہ میں کھانا دیا جارہا ہے اس میں ماہانہ کروڑوں روپیہ خرچ ہورہا ہے اسی کیساتھ مختلف تہواروں کے موقع پر سو روپیہ میں تیل، شکر، سوجی وغیرہ کی راشن دکانوں سے فراہمی کی جاتی تھی ان دونوں اسکیموں کو بند کرنے کے متعلق فیصلہ لیا جاسکتا ہے فی الحال حکومتی سطح پر ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے

Comments