بڑی خبر : پانچ لاکھ خواتین "لاڈلی بہن اسکیم" کیلئے نااہل قرار دی گئیں، جانیئے کن خواتین کو اسکیم سے باہر کیا گیا

مالیگاؤں، 7 فروری (نیوز مالیگاؤں) : مکھیہ منتری لاڈکی بہن یوجنا جسے لاڈلی بہن اسکیم سے بھی جانا جاتا ہے، اس اسکیم سے پانچ لاکھ خواتین کو نکال دیا گیا ہے مہاراشٹر کی وزیر برائے خواتین و اطفال ادیتی تتکڑے نے اپنے ایکس ہینڈل (سابقہ ٹوئیٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 65 سال سے بڑی دو لاکھ تیس ہزار خواتین، فور وہیلیر گاڑی مالکان کے گھروں کی ایک لاکھ دس ہزار خواتین، نمو شکتی یوجنا و دیگر اسکیموں سے فائدہ لینے والی اور رضاکارانہ طور اسکیم سے دستبرداری لینے والی ایک لاکھ ساٹھ ہزار  اسطرح کل پانچ لاکھ خواتین کو لاڈلی بہن اسکیم سے باہر کردیا گیا ہے جن خواتین کی اسکیم بند کی گئی ہے کیا ان کو ملنے والا پیسہ واپس لیا جائیگا، اسکو لیکر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے جن خواتین کو لاڈلی بہن اسکیم کیلئے ناا قرار دیا گیا ہے ان کے علاوہ بقیہ تمام تر خواتین جو اس اسکیم کیلئے اہل ہیں انہیں حسبِ سابق ماہانہ رقومات ملتی رہیں گی اس طرح کا تقین بھی ادیتی تتکڑے نے دلایا ہے

Comments