مالیگاؤں، 8 فروری (نیوز مالیگاؤں) : معروف کامیڈین و ہندی فلموں کے اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابقہ رکنِ پارلیمان پریش روال نے آج راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "ایک ماں کا درد سمجھو، نا بہو ملتی ہے نا بہومت" دراصل آج دہلی کے انتخابی نتائج سامنے آئے جس میں تین مرتبہ دہلی میں تنہا راج کرنے والی کانگریس پارٹی نہ صرف اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی بلکہ اس کے بیشتر امیدواروں نے اپنی ضمانت بھی گنوا دی، کانگریس کی اس شکست پر ایکس اکاونٹ (سابقہ ٹوئیٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے رشی نامی شخص
نے لکھا کہ "راہل گاندھی، ناکامی پانے میں 100 ویں مرتبہ بس چند گھنٹوں میں کامیاب ہوجائیں گے ان کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد" اس کو ریٹویٹ کرتے ہوئے پریش راول نے لکھا کہ "ایک ماں (سونیا گاندھی) کا درد سمجھو نا انہیں بہو (راہل کو بیوی) ملتی ہی اور نا ہی بہومت (اقتدار/حکومت)"
Comments
Post a Comment