بیڑ، 30 مارچ (نیوز مالیگاؤں) مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں 29 ویں روزے کی شب مسجد میں دھماکہ ہوا اس سے جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، پولس نے اس ضمن میں دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے
تفصیلات کیمطابق بیڑ کے تحصیل جیورائی کے اردھا مسلہ گاؤں کی مکہ مسجد میں عید سے ایک دن قبل دھماکہ ہوا پولس اور ذرائع نے اسے جلیٹین کی مدد سے کیا گیا دھماکہ بتایا ہے جس سے مسجد کے اندرونی حصہ کو نقصان ہوا ہے البتہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اس دھماکہ کے بعد علاقے کے مکینوں میں سراسیمگی کا ماحول پایا جارہا ہے، دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولس، بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوع پر پہنچ کر پورا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے پولس کی کوشش سے حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں
مختلف تہواروں کے مدنظر سماج دشمن عناصر ملک کے حالات خراب کرنے کے درپے ہیں امن امان کو قائم رکھ کر سماج دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنادیں
Comments
Post a Comment