نئی دہلی، 22 اپریل (عامر ایوبی) : اپنے شربت کی تشھیر کرتے ہوئے بابا رام دیو نے روح افزا پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا اس کو لیکر آج دہلی ہائیکورٹ نے بابا رام دیو کو پھٹکار لگائی ہے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسسٹس بنسل نے کہا کہ بابا رام دیو کے بیان عدالت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے اور یہ ناقابل معافی ہے کھانے پینے کی اشیاء کو جہاد سے جوڑنا نا مناسب ہے روح افزا بنانے والی کمپنی ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن انڈیا کی دائر کردہ عرضی پر سماعت کے دوران انکے وکیل سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے کہا کہ بابا رام دیو نے بغیر کسی روک ٹوک کے ہمدرد کے خلاف مذہبی بیان دیا انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو کا بیان مذہبی تقسیم پیدا کرتا ہے اور یہ نفرت انگیز تقریر کے تحت آتا ہے روہتگی نے کہا کہ بابا رام دیو کے جاری کردہ ویڈیوز کو فوراً ہٹا دیا جانا چاہیے بابا رام دیو نے اس سے قبل ایک کمپنی ہمالیہ پر بھی الزامات لگائے تھے کیونکہ اس کا مالک مسلمان تھا روہتگی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی بابا رام دیو کو ایلوپیتھی سے متعلق گمراہ کن بیانات اور اشتہارات دینے پر سرزنش کی ہے انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے قابل ذکر ہے کہ بابا رام دیو نے کہا تھا کہ روح افزا سے ہمدرد کی کمائی سے مدرسے اور مساجد بنائے جاتے ہیں
Comments
Post a Comment