نئی دہلی: مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مستقیم ڈگنیٹی ان دنوں دہلی کے دورے پر ہیں جہاں وہ اقلیتوں کے مختلف مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ اس مشن کے تحت آج انہوں نے اپنے رفقاء ایڈوکیٹ توصیف شیخ، نوید خطیب اور جنید عالم کے ہمراہ سماجوادی پارٹی کے فعال رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں انجام پائی، جس میں اقلیتی طبقے کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ مولانا محب اللہ ندوی نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ کل وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مرکزی مائناریٹی منسٹر جناب کرن رجّو سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ اقلیتوں سے متعلق اہم مسائل پر مشتمل ایک تفصیلی تحریری یادداشت پیش کریں گے۔
مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کا مقصد اقلیتی برادری کو درپیش بنیادی مسائل کو حکومت کے سامنے رکھنا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ کمیٹی کی موجودہ سرگرمیاں اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی سمجھی جا رہی ہیں۔
Comments
Post a Comment