عروس البلاد ممبئی میں ملا جنتا بینک کو ایوارڈ،تعمیری محاذ کی مبارکباد

مالیگاؤں 24 مئی (پریس ریلیز) جنتا کو آپریٹیو بینک کا ریاست مہاراشٹر کی ٹاپ ون بینکوں میں شمار ہوتا ہے۔ ہمیشہ سے ہی بیسٹ کو آپریٹیو بینک ایوارڈ سے سرفراز ہوتی رہی ہے جو شئیر ہولڈرس اور اکاؤنٹ ہولڈرس کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ حال ہی میں مورخہ 23 مئی 2025 بروز جمعہ عروس البلاد ممبئی نزد چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی فائیو اسٹار ہوٹل دی للت میں بھارت کو آپریٹیو بینکنگ سومیت اینڈ ایوارڈ کی جانب سے شری شومیش جوشی سکریڑی ٹیلی کام بھارت سرکار مہاراشٹر راجیہ کے ہاتھوں بیسٹ کو آپریٹیو بینک ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ریاست کے ہر اضلاع سےمختلف بینک کے چئیرمن و ڈائریکٹرس نے شرکت  کی ۔ جنتا بینک کی لگاتار ترقی و ایوارڈ سے سرفرازی اس بات کی غماز ہے کہ تعمیری محاذ ،بینک اسٹاف ، چئیرمن و ڈائریکٹرس انتہائی انہماک سے اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں ایوارڈ کیساتھ ساتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر اخلاق کو لکی ڈرا کے ذریعہ اول انعام چاندی کے مرتبان سے نوازا گیا ۔ اس دہری خوشی کے موقع پر تعمیری محاذ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور دعائیہ کلمات ادا کئے گئے اس باوقار تقریب میں چئیرمن محمد لقمان،وائس چئیرمن عارف پٹھان سر،محمد ایوب،سہیل ماسٹر،یوسف عبدالقادر،محمد اسماعیل،C.Oامتیاز صاحب،نے شرکت کی ۔

Comments