وارڈ نمبر 14، خراب اسٹریٹ لائٹس کیخلاف شکایت، LED لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ لے کر سماجوادی پارٹی کے سرگرم ذمہ دار مسیح اللہ بیسٹ کی میونسپل کارپوریشن کمشنر سے ملاقات

مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کی ایماء پر مسیح اللہ بیسٹ، یاسین مستری، ابوالیث انصاری، وسیم شیخ، نفیس اعظمی، آمین KPپر مشتمل ایک وفد نے کمشنر سے ملاقات کرکے تحریری درخواست دی جس میں دت نگر، رحمان پورہ، زیتون پورہ، حسن پورہ، اعظم پورہ، اور رضا چوک علاقوں میں نصب پرانے سوڈیم لائٹس کی روشنی ناکافی ہے جس کے سبب شہریوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ مسیح اللہ بیسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان جگہوں پر فوری طور پر نئے ایل ای ڈی لائٹس نصب کیے جائیں تاکہ علاقے میں بہتر روشنی فراہم ہو اور عوام کو سہولت ملے- اس مطالبہ پر میونسپل کارپوریشن کمشنر نے کہا کہ میں آپ کی مطالباتی درخواست کو کارپوریشن کے بجلی محکمہ میں روانہ کر دیتا ہو اور کوشش کروں گا کہ آپ کے بتائے گئے علاقوں میں جلد سے جلد نئے LED لائٹس تنصیب کروا دوں

Comments