عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر وارڈ نمبر 14 میں صاف صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے، مسیح اللہ بیسٹ کا مطالبہ

مالیگاؤں (راست) وارڈ نمبر 14 کے سماجوادی پارٹی کے سرگرم رکن مسیح اللہ بیسٹ نے وارڈ کے مسائل کو لے کر کارپوریشن کے صفائی انچارج اقبال جان محمد صاحب سے مطالبہ کیا کہ بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے لیکر پوار واڑی تک دونوں جانب نالہ و گٹر کی فوری صاف صفائی کی جائے، آنے والے چند روز میں مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عیدالاضحیٰ (بقرعید) کی آمد ہے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گندگی ہوتی ہے جس سے گٹر نالے چوکپ ہوجاتے اور گندہ پانی سڑکوں پر آجاتا ہے، مشرقی اقبال روڈ پر کئی مسجدیں اور مدارس واقع ہے نمازیوں مدارس کے طلباء، اور راہ گیروں کو تکالیف کا سامنا نا ہو اس لئے سماجوادی پارٹی کے سرگرم رکن مسیح اللہ بیسٹ نے اقبال صاحب سے مطالبہ کیا کہ اندرون 2 روز میں مشرقی اقبال روڈ کی دونوں جانب کی گٹر و نالے کی مکمل صاف صفائی کی جائے.
          اسی کے ساتھ مسیح اللہ بیسٹ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے فضلات اُٹھانے کیلئے مضبوط منصوبہ بنایا جائے تاکہ عید کے موقع پر گندگی اور بدبو سے علاقے کی عوام پریشان نا ہو.
 اس ضمن میں گذشتہ 10 سالوں سے کلین مالیگاؤں مہم کے بینر تلے مستقیم ڈگنیٹی جانب سے شہریان کی رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ شہریان کو تہوار کے موقع پر صاف صفائی کا بہتر نظام رہے.

Comments