مالیگاؤں (نامہ نگار) شہر مالیگاؤں محنت کشوں کا مزدوروں کا اور حلال رزق کمانے والوں کا شہر ہے اسی کیساتھ ساتھ مقام افسوس ہے کہ ہمارے شہر کے نوجوان بچے بوڑھے نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے ہیں جو معاشرے کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے اس قسم کا اظہار خیال اردو پرائمری اسکول نمبر 47 کی جانب سے نکالی گئی نشہ مکت ریلی کے اختتام پر سہیل ماسٹر نے کیا مزید انھوں نے صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی نشہ مخالف ایوان اسمبلی میں بلند کی گئی آواز کی بھی سراہنا کی ۔ سیف نیوز کی جانب سے تشکیل دی گئی مالیگاؤں سدھار کمیٹی کے پرچم تلے حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی صدارت میں منعقد کی گئی نشہ مخالف میٹنگ کی تفصیلات بھی پیش کی ۔ آخر میں نشہ کرنے والے اور نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والے لوگوں کو معصوم بچوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپیل کی کہ اس برائی سے کنارہ کرلیں ۔ معاشرے پر اور معصوم بچوں پر رحم کریں ۔ آپ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد آپ کے بچوں کی کفالت کون کرے گا ۔ ان کا تعلیمی خرچ کون برداشت کرے گا ۔ ان کی شادی بیاہ کے اخراجات کون اٹھائے گا ۔ شہر کی مختلف شاہراؤں سے گزرتے ہوئے بھکو چوک میں اس نشہ مکت ریلی کا اختتام ہوا ۔ معاون معلم ساجد عبدالحمید سر نے بھی ریلی میں شرکت کی ۔
Comments
Post a Comment