کلّو کُٹّی ! عید گاہ میدان کی توسیع.. کلّو کُٹّی ! عید گاہ میدان کی زمین کو نمازِ عیدین کے پیش نظر وسیع کردیا گیا ہے ۔ محمّد شفیق { اینٹی کرپشن }

مالیگاؤں (پریس ریلیز) عیدُ الأضحی / عید قربان کے مبارک موقع پر شہر مالیگاؤں کے تمام شہریوں کے لیئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ ! پچھلے پچاسوں سال سے  درگاہ کلّو شاہ بابا کٹّی عید گاہ کی زمین ، جو ندی کا کنارہ ہونے کے سبب پچھلے پچاسوں سال سے ویران شکل ، اور لاوارث حالت میں تھی ۔ کلّو کُٹّی عید گاہ کی یہ زمین کافی گہرے گھڑے میں تبدیل ہوچُکی تھی ۔ اس لیئے ہر سال عید کی نماز پر عید گاہ آنے والے نمازیوں کی بڑی اکثریت کو ، کلّو کُٹّی عید گاہ کی جگہ ، تنگ ہونے کے سبب ، دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اور عید گاہ کے باہر روڈ اور میدان میں غلاظت والی غلیظ و گندگی جگہوں پر ، کچرا غلاظت ہٹا کر ، نمازِ عید ادا کرنا پڑتا تھا ۔ ماشا اللہ ! اب یہ دشواریاں ختم ہو چُکی ہے ۔ اب عید گاہ کا گراؤنڈ وسیع ہوچکا ہے ۔
الحَمْدُ ِلله ! اِس سال ہمارے شہر کی ہر دلعزیز شخصیت ، مشہور و معروف  ، شوشل ورکر ” محمّد شفیق اینٹی کرپشن صاحب“نے اپنی ذاتی رقم کی بڑی قربانی دے کر ، اِس گہرے گڑھے میں”پیلی مٹّی اور مورم“ بھرنے کا نیک کام انجام دیا ہے ۔ یہ کام پچھلے دو تین ماہ سے مسلسل طور پر جاری ہے ، اِس گہرے گڑھے کو اب تک تقریباً ” %90 فی صد“ تک بھر دیا گیا ہے ۔ آج کی تاریخ تک  ”تقریباً چھ سو ستّر / 670  ڈمپر پیلی مٹّی اور مورم“  ڈالا جاچُکا ہے ۔ فی الحال ابھی بھی کام جاری ہے ۔ کلّو کُٹی عید گاہ زمین کو لے کر شہر مالیگاؤں کی تاریخ کا یہ بڑا  کام ہے ، جو محمد شفیق اینٹی کرپشن صاحب نے اپنے خود کی بڑی رقم لگا کر ، ذاتی رقم کی قربانی دے کر ، اِس نیک کام کو انجام دیا ہے ۔    الحَمْدُ ِلله ! اِس تاریخی قربانی کے سبب اب کلّو کُٹّی عید گاہ میدان کی ذاتی زمین نماز عیدین کے لیئے  ہموار کی جا چُکی ہے ۔ اورعوامی مذہبی اصلاحی تقریبات کے استعمال کے لائق ہوچُکی ہے ۔
  اِس کام سے پہلے بھی کلّو کُٹّی عید گاہ گراؤنڈ وال کمپاؤنڈ / دیوار و گیٹ کا کام بھی محمّد شفیق اینٹی کرپشن صاحب کی کوششوں کے سبب کارپوریشن بجٹ سے عمل میں آیا تھا ۔ { عید گاہ گراؤنڈ میں لائٹ ، سیفٹی دیوار و دیگر کام کو لے کر اگلے پروگرام کی بقیہ مکمّل تفصیل سے آئندہ مضمون میں عوام کو آگاہ کردیا جائے گا ۔ }
کلّو کُٹی عید گاہ زمین کے اِس نیک کام کو محمّد شفیق اینٹی کرپشن صاحب نے ”فی سبیل للہ“ انجام دیا ہے ۔ اس لیئے ہم تمام ہی لوگ ہمارے عوامی رہبر دینی ، ملّی ، مذہبی ، سیاسی و سماجی میدان میں عوامی خدمات انجام دینے والے ہمارے محترم عزیز دوست محمّد شفیق بھائی { اینٹی کرپشن} صاحب کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ، ہم تمام ہی لوگ دِل سے پُر خلوص شُکریہ ادا کرتے ہوئے مشکور ہیں  ۔  اللہﷻ محمّد شفیق صاحب کی قربانیوں کو عظیم شرف قبولیت عطا فرمائے ۔ اور آقا مُحَمَّدﷺ کے صدقات میں ، اللہﷻ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ ! اللہﷻ انھیں مزید بُلندی و مزید کامیابی عطا فرمائے ۔۔ آمین ثّم آمین ۔
_______________
مبارکباد ازطرف :  نوجوانان و بُزرگ : نہال نگر ،  ہڈکو کالونی ، راحل نگر ، خودّار نگر ، سلیم نگر ، نندن نگر ، اورنگ زیب نگر ، سروےنمبر 57 ، سروےنمبر 55 ، نیا سلام پورہ ، سلام چاچا روڈ ۔ و شہر مالیگاؤں کے تمام نوجونان و بُزرگ حضرات ۔ مالیگاؤں ۔ ضلع ۔ ناسک ۔ مہاراشٹر۔۔

Comments