ممبئی، 15 جولائی (عامر ایوبی) : آج مہاراشٹر میں مجلس اتحاد المسلمین کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، دھولیہ سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی رہے فاروق شاہ نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) میں شمولیت اختیار کرلی، این سی پی اسپیک (آفیشیل اکاؤنٹ) پر شائع شدہ اطلاع کے مطابق ایم آئی ایم پارٹی کے دھولیہ شہر کے سابق ایم ایل اے فاروق شاہ نے آج ممبئی میں این سی پی کے ریاستی دفتر میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے قومی صدر اجیت پوار کے ہاتھوں این سی پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ریاستی صدر سنیل تٹکرے، میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر حسن مشرف، گیورائی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے وجئے سنگھ پنڈت، یوتھ ریاستی صدر سورج چوہان، یوتھ کانگریس کے ریاستی نائب صدر سرنش بھاوسر، گنیش جادھو اور دیگر معززین موجود تھے۔
Comments
Post a Comment