مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی، حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے جناب شیخ شاکر سر صاحب کو مثالی معلم 2023 کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا

مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہرِ عزیز مالیگاؤں کا طغرئے امتیاز ہے، کہ اس شہر میں دینی و عصری علوم میں، مہارتِ تامّہ رکھنے والی ایسی تابندہ شخصیات جلوہ افروز ہوئی ہیں اور ہورہی ہیں جن کی نیک نامی اور علمی ناموری و پختگی پر شہر اور باشندگانِ شہر کو بجا طور پر فخر ہے، ان درخشندہ شخصیات میں ایک اہم شخصیت جناب شاکر سر صاحب کی ہے، کہ ریاستِ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان و ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے تئیں ان کو ہر سال قومی و ریاستی سطح پر مختلف ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے، امسال بھی اکیڈمی نے 2021، 2022،اور 2023 کے ایوارڈز کا اعلان کیا، ان ایوارڈز میں، مرزا غالب ایوارڈ،ولی دکنی ایوارڈ، خصوصی ایوارڈ، لے آؤٹ ایوارڈ، اور مثالی معلم ایوارڈ شامل ہیں، ہر سال یہ اعزازات ان افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اردو زبان و ادب، صحافت اور تدریس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں یا نئی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہو، گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کی منظوری کے بعد اکیڈمی کے دفتر میں اکیڈمی کے صدر و ممبران نے تینوں سال کے ایوارڈ کے لیے موزوں شخصیات کے ناموں پر غور خوض کیا اور کچھ ناموں پر مہر ثبت کی، ان ناموں میں اسکولی سطح پر 2023 ایوارڈ کی فہرست میں شہرِ مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ ریاستِ مہاراشٹر کی مشہور و معروف، تعلیمی، سماجی، مذہبی شخصیت جناب شیخ شاکر سر صاحب کے نام کو منتخب کیا، جناب شیخ شاکر سر صاحب جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کے نائب صدر، عبدالشكور پری پرائمری و پرائمری اسکول (مالدہ) کے صدر، عبدالشكور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج( مالدہ) کے صدر، ملت اردو ہائی اسکول (مالدہ مالیگاؤں) کے  چیئرمین، انشاء پیرا میڈیکل ایند اسکل ڈیولپمنٹ کالج مالیگاؤں کے صدر، اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا مہاراشٹر کے نائب صدر، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے خادم، جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے رکن منیجنگ بورڈ، ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے رکن منیجنگ بورڈ، ، تہذیب پری پرائمری و پرائمری اسکول مالیگاؤں کے ہیڈ ماسٹر، ان تمام مناصبِ عالیہ پر جلوہ گر ہو کر اپنی قیمتی خدمات کو انجام دے رہے ہیں،  شاکر سر 27 سالوں سے تہذیب پری پرائمری و پرائمری اسکول میں بحیثیتِ ہیڈ ماسٹر خدمات انجام دے رہے ہیں شاکر سر  جب 17/8/1998 میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے اسکول میں جلوہ افروز ہوئے تو صرف 6 جماعتیں اور 509 طلبہ پر مشتمل اسکول تھا، اور عمارت بھی ذاتی اور خود کی نہیں تھی، شاکر سر نے اپنی محنت کوشی دل سوزی، شدتِ عمل جذبۂ شوق قوتِ ارادہ اور بلند ہمتی سے اسکول کو پروان چڑھایا الحمدللہ آج تہذیب پری پرائمری و پرائمری اسکول میں 35 جماعتیں اور 2985 طلبہ ہیں خود کی عالیشان، دیدہ زیب عمارت، وسیع و عریض گراؤنڈ اور سب سے بڑھ کر تہذیب پری پرائمری اسکول مالیگاؤں و مضافات کی پہلی ڈیجیٹل اسکول ہے، جناب شاکر سر کی اسکولی لائن سے منسلک ان ہی خدمات کی بنیاد پر حکومتِ مہاراشٹر، محکمہ اقلیتی امور کی مہاراشٹر اردو اکیڈمی نے مثالی معلم 2023 کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے جو شہرِ عزیز کے لیے بڑے فخر کی بات ہے،*
 *یہ تین روزہ گولڈن جوبلی پروگرام 6 تا 8 اکتوبر ممبئی میں منعقد ہوگا اور اس میں 2019 تا 2023  پانچ سالوں کے تمام ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے*

*اس مسرّت موقع کے حصول پر ہم صدر و اراکین ادارہ پیغامِ جامعی جناب شاکر سر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،*

Comments