منصورہ انجینئرنگ کالج میں پانچ روزہ سافٹ اسکل اینڈ لائف اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کامیابی سے ہمکنار
مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس المعروف منصورہ انجینئرنگ کالج میں گزشتہ دنوں انجینئرنگ ڈگری کورس کے سال سوم اور آخر میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے پانچ روزہ سافٹ اسکل اینڈ لائف اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
ڈاکٹر شاہ عقیل احمد نے بتایا کہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل میں طلبہ کے پلیسمنٹ کیلئے مختلف سرگرمیوں کو انجام دیا جا رہا ہے۔ جن میں سافٹ اسکل ٹریننگ پروگرام، ماک انٹرویو، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام، انگلش کمیونیکیشن اسکل پروگرام، پلیسٹمنٹ ڈرائیو، انڈسٹریزیل وزٹ اور کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو وغیرہ شامل ہیں۔
اسی مقاصد کے پیش نظر منصورہ انجینئرنگ کالج میں قائم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے منعقد اس پروگرام میں ناسک کے سنیئر ٹرینرز جناب مادھوکر دوبے ( سافٹ اسکل سرٹیفائڈ ٹرینر)اور محترمہ پرتیما کارکالے نے طلبہ کو شخصیت سازی، کمیونی کیشن اسکل، گروپ ڈسکشن، خود اعتمادی، بائیوڈاٹا اور عریضہ نویسی سمیت انڈسٹری کے تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت فراہم کی۔اس پرروگرام کے کوآرڈینیٹر پروفیسر اسماعیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر)نے پلیسمنٹ کے لئے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر آصف رسول (ڈین، ٹی اینڈ پی) نے اس کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس پروگرام کے مہمان و مقرر خصوصی جناب مادھوکر دوبے اور محترمہ پرتیما کارکالے میڈم کا جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ وہیں جامعہ محمدیہ کے چیئرمن جناب ارشد مختار صاحب نے اس پروگرا م کے کامیابی پر ٹیم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ اور پروگرام میں شریک طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس طرح سےڈاکٹر یعقعوب انصاری ( پرنسپل، ڈپلومہ کالج)، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر نوید حسین( ڈین ریسرچ) ، ڈاکٹر دلاور حسین( ڈین ایڈمیشن)، ڈاکٹر فہد اقبال( ڈین آئی کیو آے سی) اور دیگر ذمہ داران نے طلبہ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد انجینئرنگ ڈگری کورس کے سال سوم اور آخر میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی اور استفادہ کیا۔ اس پرگرام کو کامیاب بنانے میں پروفیسر اسماعیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر)، پروفیسر فیضان انصاری، پروفیسر مومن شہباز ،پروفیسر محسن صدیقی، پروفیسر فہد بلال، پروفیسر زاہد فیضی، پروفیسر جویریہ صدف، اویناش آہیئر، نکھل لاڈکے اور دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھر پور تعاون پیش کیا۔
Comments
Post a Comment